حضور میری تو ساری بہار
حضورﷺ، میری تو ساری بہار آپ سے ہے
مَیں بے قرار تھا، میرا قرار آپ سے ہے
کہاں وہ ارض مدینہ، کہاں مِری ہستی
یہ حاضری کا سبب بار بارآپ سے ہے
مِری تو ہستی کیا ہے مِرے غریب نواز
جو مل رہا ہےمجھے سارا پیار آپ سے ہے
سیاہ کار ہوں آقا، بڑی ندامت ہے
قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے
محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے ؟
سنہری جالیوں میں یارِ غارآپ سے ہے
یہ لفظ نعت کے جتنے ہیں، آپ دیتے ہیں
یہ نعت گوئی میں میرا شمار آپ سے ہے
حضورﷺ آپ کی یادوں میں اشک رحمت ہے
یہ آنکھ تیری ضیاء ، اشکبار آپ سے ہے
ہے ذکر آپ کا ایسا کہ آنکھ برآئے
یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے