حسن پر اعتبار حد کر دی
حسن پر اعتبار حد کر دی
آپ نے بھی فگارؔ حد کر دی
آدمی شاہکار فطرت ہے
میرے پروردگار حد کر دی
شام غم صبح حشر تک پہنچی
اے شب انتظار حد کر دی
ایک شادی تو ٹھیک ہے لیکن
ایک دو تین چار حد کر دی
زوجہ اور رکشا میں ارے توبہ
داشتہ اور بکار حد کر دی
چھ مہینے کے بعد نکلا ہے
آپ کا ہفتہ وار حد کر دی
گھر سے بھاگے تو کوئی بات نہیں
زندگی سے فرار حد کر دی
ایک مصرعے میں مثنوی لکھ دی
اس قدر اختصار حد کر دی
کیا مرصع غزل کہی ہے فگارؔ
آج تو تو نے یار حد کر دی