حسن ہی حسن کا ہر شہر میں جلوہ ہوتا

حسن ہی حسن کا ہر شہر میں جلوہ ہوتا
پوریاں مرغ پراٹھے کہیں حلوہ ہوتا
ناک چھلتی نہ شکستہ کوئی تلوا ہوتا
بم برستے نہ فضاؤں سے نہ بلوا ہوتا
پوری دنیا میں حکومت جو زنانی ہوتی
عالمی جنگ جو ہوتی تو زبانی ہوتی