ہم سے بڑھ کر کون

پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا  کی  عجیب و غریب ٹیم ہے۔ اس کی چند اہم خصوصیات ہیں  جو کسی اور ٹیم میں نہیں

اوپنر ون ڈے کے رکھے ہوئے ہیں بابر اعظم اورمحمد  رضوان

ٹاپ آرڈر ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی  کا امتزاج  ہیں  محمد حفیظ اورفخر زمان

مڈل آرڈر کے 2 حصے ہیں

ون ڈے  کے عماد وسیم اور   شاداب خان

ٹی ٹوئنٹی  کے شعیب ملک اور  آصف  علی

  پہلے 6 اوورز  ون  ڈے کی طرح کھیلتے ہیں ۔

پھر 4 اوور ٹی  ٹوئنٹی کی طرح  کھیلتے ہیں ۔

پھر 4 اوور ٹی ٹین لیگ کھیلتے ہیں ۔

پھر 4 اوور ڈبل وکٹ کے اور

آخری 2 اوور سپر سکسز کھیلتے ہیں ۔

رعب فخر  زمان اور محمد حفیظ کا ہے جبکہ اسکور بابر اعظم اور  محمد رضوان کرتے ہیں۔

رہی سہی کسر آصف علی   اور  شعیب  ملک پوری کرتے ہیں ۔

 بابر  اعظم  اور محمد رضوان آؤٹ نہیں ہوتے اور عماد  وسیم  یا   شاداب خان کی بیٹنگ  ہی نہیں آ پاتی

 فاسٹ باؤلرز کے خلاف  آصف علی کو  جب کہ  اسپنرز کے خلاف شعیب ملک کو کھلا چھوڑ کے گراؤنڈ کے باہر سے کنڈی لگادیتے ہیں۔

 شاہین اسٹرائک بالر ہے ، لیکن وکٹیں  حارث رؤف اور  عماد وسیم لیتے ہیں۔

الغرض، ہم ، دوسرے  لوگوں کو ٹریلر اور پوسٹرز کسی اور فلم کے دکھاتے  ہیں ، جب کہ گراؤنڈ  کے سینیما میں فلم کوئی اور چلا دیتے ہیں ۔ اپنے  ہی حساب سے کھیلتے ہیں ۔ ویسے ہی تو نہیں نیو زی لینڈ والے اور انگلینڈ والےپوری پکچر دیکھے بنا ہی  ہال سے  بھاگ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پونٹنگ نے کہا تھا مجھے سب زیادہ غیر متوقع کھیل کی توقع پاکستانی کرکٹ ٹیم سے رہتی ہے ،  کیونکہ یہ ٹیم کہیں بھی کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔