ہوتا تھا جنہیں دیکھ کے مسرور میں افضلؔ

ہوتا تھا جنہیں دیکھ کے مسرور میں افضلؔ
آنکھوں میں مری اب وہی منظر نہیں آتے
حیران میں ہوتا ہوں یہی سوچ کے اکثر
کیا بات ہے اب چھت پہ کبوتر نہیں آتے