حوروں کا نزول
اکبر الہ آبادی ایک بار خواجہ حسن نظامی کے ہاں مہمان تھے ۔ دو طوائفیں حضرت نظامی سے تعویذ لینے آئیں ۔ خواجہ صاحب گاؤ تکیہ سے لگے بیٹھے تھے ۔ اچانک ان کے دونوں ہاتھ اوپر کو اٹھے اور اس طرح پھیل گئے جیسے بچے کو گود میں لینے کے لیے پھیلتے ہیں اور بے ساختہ زبان سے نکلا’’ آئیے آئیے ۔‘‘
طوائفوں کے چلے جانے کے بعد اکبر الہ آباد ی یوں گویا ہوئے ۔’’میں تو خیال کرتا تھا یہاں صرف فرشتے نازل ہوتے ہیں ، لیکن آج تو حوریں بھی اترآئیں ۔‘‘ اور یہ شعر پڑھا؛
فقیروں کے گھروں میں لطف کی راتیں بھی آتی ہیں
زیارت کے لیے اکثر مسماتیں بھی آتی ہیں