ہجر کے ماروں کی تقدیر بھی کیا ہوتی ہے

ہجر کے ماروں کی تقدیر بھی کیا ہوتی ہے
دیکھ سکتے ہیں مگر بات نہیں ہو پاتی
ان کناروں سے کبھی پوچھو جدائی کیا ہے
عمر بھر جن کی ملاقات نہیں ہو پاتی