ہر امید کا تارا

ہری جالی کے پیچھے
سبز سیارہ
زمرد آسماں
میں جو بولوں
خواب کی صورت نظر آؤں
میں جو چوموں
موم کی صورت پگھل جاؤں
ہری جالی
ہرا گنبد
ہر امید کا تارا
خدایا اس جگہ جبریل آتے تھے
خدایا اس جگہ آیت اترتی تھی
جو بولوں خواب کی صورت نظر آؤں
جو چوموں موم کی صورت پگھل جاؤں