ہر ساز سے ہوتی نہیں یہ دھن پیدا فراق گورکھپوری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ہر ساز سے ہوتی نہیں یہ دھن پیدا ہوتا ہے بڑے جتن سے یہ گن پیدا میزان نشاط و غم میں صدیوں تل کر ہوتا ہے حیات میں توازن پیدا