ہر سانس میں اک حشر بپا ہے واعظ

ہر سانس میں اک حشر بپا ہے واعظ
دنیا ہی میں عقبیٰ کا مزا ہے واعظ
آئے ہو تم اک روز جزا کو لے کر
ہر روز یہاں روز جزا ہے واعظ