ہر سانس میں گل زار سے کھل جاتے تھے

ہر سانس میں گل زار سے کھل جاتے تھے
ہر لمحہ میں جنت کی ہوا کھاتے تھے
کیا تجھ کو محبت کے وہ ایام ہیں یاد
جب پردۂ شب بجتے تھے دن گاتے تھے