ہر لحظہ دھڑکتا ہے دل خانہ خراب

ہر لحظہ دھڑکتا ہے دل خانہ خراب
ہر لمحہ بجاتا ہے بغاوت کا رباب
جینے کی مری عمر ہے جینے دو مجھے
اس دور میں جینا بھی تو ہے کار ثواب