ہر گھڑی چشم خریدار میں رہنے کے لیے

ہر گھڑی چشم خریدار میں رہنے کے لیے
کچھ ہنر چاہیئے بازار میں رہنے کے لیے
اب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگ
ننگے ہو جاتے ہیں بازار میں رہنے کے لیے