ہر ایک خوشی درد کے دامن میں پلی ہے

ہر ایک خوشی درد کے دامن میں پلی ہے
نسبت ہے ہر اک نغمے کو بسمل کے گلو سے
پیراہن گل، دست صبا ,پنجۂ گلچیں
رنگین ہے ہر چیز شہیدوں کے لہو سے