ہر ادا مشکوک تیری مشتبہ ہر بات ہے
ہر ادا مشکوک تیری مشتبہ ہر بات ہے
اللہ رکھے تو تو اک گنجینۂ شبہات ہے
چور بازاری سمگلنگ قتل و غارت لوٹ مار
کیا کمی ہے اپنے ہاں ہر چیز کی بہتات ہے
ان کو صرف اس کام میں الجھائے رکھنا ہے غلط
ہم نے مانا بچے جننا کار مستورات ہے
نوٹ دکھلا کر اسے ہم کھینچ لائے اپنے ہاں
ہم نہ کہتے تھے کہ پیسہ قاضی الحاجات ہے