ہنگامہ ترا ہی گرم ہر اک سو ہے

ہنگامہ ترا ہی گرم ہر اک سو ہے
تیرے دم سے ہے جتنی ہا و ہو ہے
دل سے پیہم یہی صدا اٹھتی ہے
تو ہی تو ہے جہاں میں تو ہی تو ہے