ہمیشہ وقت سحر جب قریب ہوتا ہے

ہمیشہ وقت سحر جب قریب ہوتا ہے
ہوائیں چلتی ہیں سارا جہان سوتا ہے
تجھے خبر نہیں او غم سے بے خبر! اس وقت
ترے پڑوس میں اک غم نصیب روتا ہے