ہمشیرہ کا خوف اور میرزا کی تسلی

ایک دفعہ مرزا صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ بیمار ہوئیں ۔ مرزا صاحب ان کی عیادت کو گے ۔اور ان سے پوچھا ۔’’کیا حال ہے ؟‘‘انہوں نے کہا۔’’مرتی ہوں۔ قرض کی فکر ہے ، گردن پر لئے جاتی ہوں۔‘‘ مرزا صاحب فرمانے لگے ۔’’اس میں بھلا فکر کی کیا بات ہے ! خدا کے ہاں کون سے مفتی صدرالدین خاں بیٹھے ہیں جو ڈگری کرکے پکڑوابلائیں گے؟‘‘