ہمارا پھر کبھی پیچھا کرو گے
ہمارا پھر کبھی پیچھا کرو گے
ہمیں چھپ چھپ کے پھر دیکھا کرو گے
اگر کچھ دن نظر آئے نہ تم کو
ہمارا تم کبھی پوچھا کرو گے
ہمیں تم ڈھونڈھنے گھر سے اکیلے
ہماری کھوج میں نکلا کرو گے
بچھڑ جائیں اگر ہم تم اچانک
ہمارے بعد کیا تنہا کرو گے
اگر یہ سوچ بھی ہو جائے پوری
تو اس کے بعد کیا سوچا کرو گے