ہمارا بھارت
پیارا دیش ہمارا بھارت
سارے جگ سے نیارا بھارت
کوہ ہمالہ اس کا درباں
دودھ کی ہرجا بہتی ندیاں
مست فضا میں امرت برسے
پیاری دھرتی سونا اگلے
سب موسم ہیں پاون اس میں
سردی گرمی ساون اس میں
اوڑھے ہمالہ برف کی چادر
اس کے چرن دھوتا ہے ساگر
پگ پگ پر یوں جیت ہے اس کی
پیار محبت ریت ہے اس کی
ہندی اس میں اردو اس میں
بھاشا بھاشا جادو اس میں
جان لٹا دیں گے ہم اس پر
شان بڑھائیں گے سب مل کر
کبھی نہ ہوگا سر خم اس کا
سہ رنگا ہے پرچم اس کا