ہم جو کافر ہیں سب کی نظروں میں

ہم جو کافر ہیں سب کی نظروں میں
سیڑھیاں مسجدوں کی چڑھتے ہیں
کون جانے وہ مل ہی جائے ہمیں
آج ہم بھی نماز پڑھتے ہیں