ہم دل سے جو چاہتے ہیں اے جان تمہیں

ہم دل سے جو چاہتے ہیں اے جان تمہیں
بے کل ہوں اگر نہ دیکھیں ایک آن تمہیں
تم پاس بٹھاؤ تو ذرا بیٹھیں ہم
مشکل ہے ہمیں تو اور ہے آسان تمہیں