ہم دین دار بچے

ہم مدرسوں کے بچے
بندے خدا کے سچے
توحید میں ہیں پکے
اخلاق میں ہیں اچھے
ہم دین دار بچے


اسلام کے ستارے
ایمان کے شرارے
روشن ہیں پیارے پیارے
چمکیں گے جگ میں سارے
ہم دین دار بچے


توحید کے علم سے
سنت کے دم قدم سے
ڈرتا ہے شرک ہم سے
بدعات دور ہم سے
ہم دین دار بچے


ماضی کی داستاں ہیں
حالات کا بیاں ہے
ملت کے پاسباں ہیں
دل نرم سخت جاں ہیں
ہم دین دار بچے


یہ مدرسے الٰہی
بچوں کے قصر شاہی
دیں دین کی گواہی
جب تک ہیں مہر و ماہی
ہم دین دار بچے