ہم بھول کو اپنی علم و فن سمجھے ہیں

ہم بھول کو اپنی علم و فن سمجھے ہیں
غربت کے مقام کو وطن سمجھے ہیں
منزل پہ پہنچ کے جھاڑ دیں گے اس کو
یہ گرد سفر ہے جس کو تن سمجھے ہیں