حالی کی پیدائش

نشور واحدی نے فراق سے کہا کہ پچھلے ہفتہ میں اردو کی کاپیاں دیکھ رہا تھا۔ ایک صاحبزادے نے جو حالی کی سوانح حیات لکھنا چاہتے تھے ، لکھا تھا کہ حالی پانی پت کے میدان میں پیدا ہوئے فراق صاحب بہت ہنسے کہنے لگے، ’’ہسٹری کا طالب علم ہوگا شاید۔‘‘