دو ایسی کونسی چیزیں ہیں جو اچھی ہوں تو انسان اچھا اگر بری ہوں تو انسان براْْْ؟

لقمان حکیم ایک حبشی غلام تھے۔ان کے آقانے ایک روز ان سےکہا کہ ایک بکری ذبح کرو اور اس میں سے دوبہترین گوشت کے ٹکڑے نکالو۔لقمان حکیم نے بکری ذبح کی اور زبان اوردل نکال کر آقا کے سامنے پیش کیا۔کچھ دن بعد آقا نے دوبارہ کہا کہ ایک بکری ذبح کرو اور اس میں سےدو سب سے زیادہ خراب گوشت کے ٹکڑے نکالو۔حکیم لقمان نے بکری ذبح کی اور دوبارہ زبان اور دل نکال کر آقا کے سامنے رکھ دیا۔آقا نے کہا میں نے تم سے دو سب سے اچھے ٹکڑے نکالنے کو کہاتو تم نے زبان اور دل نکالےاور جب میں نے تم سے دو سب سے خراب ٹکڑے نکالنے کو کہا تب بھی تم نے زبان اور دل نکالے۔ایسا کیوں۔لقمان حکیم نے جواب دیا:اگریہ دونو ں درست ہو ں تو ان سے بہتر کوئی چیز نہیں اور اگر یہ دونو ں بگڑ جائیں تو ان سے زیادہ خراب کو ئی چیز نہیں۔

 

حضرت مغیرہ بن شعبہ نے رسول ﷺ سے اپنا ارادہ ظاہر کیا کہ میں فلاں تشخص کی لڑکی سے نکا ح کرنا چاہتا ہوں۔ آپﷺنے فرمایاکہ پہلے جاکر اسکو دیکھ لو۔وہ گئے اور لڑکی کےوالدین سے اپنا ارادہ ظاہر کیا اور رسولﷺ کا پیغام سنایا۔والدین کو یہ بات ناگوار ہوئی کہ ان کی لڑکی ایک غیر تشخص کے سامنے آئے اور وہ اس کو دیکھے۔لڑکی اس وقت گھر کے اندر موجود تھی اور پردہ کے پیچھے سے باتیں سن رہی تھی۔ اس نے بلند آواز سے کہا اگر رسول ﷺنے حکم دیا ہے تو تم آکر مجھ کو دیکھ لو۔ اوراگر آپ ﷺنے حکم نہیں دیا ہے تومیں تم کو خدا کی قسم دلاتی ہو ں کہ ہرگز ایسا مت کرنا۔(سنن ابن ماجہ،باب النکاح)