ہیں خواب بھی اور خواب کی تعبیریں بھی

ہیں خواب بھی اور خواب کی تعبیریں بھی
ہیں حسن بھی اور حسن کی تنویریں بھی
الفاظ نہیں آئنہ خانہ ہیں یہ
اے زیست ہیں ان میں تری تصویریں بھی