ہے سوئے فلک نظر تماشا کیا ہے

ہے سوئے فلک نظر تماشا کیا ہے
انصاف کرو دونوں میں کون اچھا ہے
آنگن میں نکل کے چاند کیا دیکھتے ہو
خود چاند تمہیں دیکھنے کو نکلا ہے