ہے چاہ نے اس کی جب سے کی جا دل میں

ہے چاہ نے اس کی جب سے کی جا دل میں
کیا کیا کہئے جو ہے مہیا دل میں
جاتی ہے جدھر نگاہ اللہ اللہ
آتا ہے نظر عجب تماشا دل میں