یوٹیوب چینل کو کس طرح محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟
یوٹیوب چینل کو ہیکرز سے کیسے بچایا جا سکتا ہے
یوٹیوب دنیا کے مشہورومعروف پلیٹ فارمز میں سے ایک پلیٹ فارم ہے۔ وقت کی تیزی کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بہت سارے لوگ اس سے پیسہ کمانے کے لیے اپنے اپنے یوٹیوب چینل بنا رہے ہیں۔ مگر اسی دورانیہ میں کچھ یوں ہوتا ہے کہ چینل ہیک ہونا شروع ہوگئےہیں یہ کام بلیک ہَیٹ ہیکرز کرتے ہیں جس میں چینل کا اختیار ان کے پاس چلاجاتا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ایک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں مشہور صحافی عمران خان کا 3 ملین سے زائد سبسکرائبر والا چینل ہیک ہوگیا۔ خیر! اگر کوئی اپنا چینل محفوظ رکھنا چاہتا ہے تو درج زیل ہدایات پر عمل پیرا کرنے سے اپنا چینل محفوظ رکھ سکتے ہیں؛
پاسورڈ کے متعلق ہدایات،
سب سے پہلےتو ہمیشہ آپکو اپنا پاسورڈ یاد رکھیں اور کسی کو بھی اپنا پاسورڈ نہیں بتانا چایئے اور اگر آپ نے نیا اکاؤنٹ بنانا ہے تو اس کے لیے ایک مضبوط پاسورڈ لگائیں اگر آپکو پاسورڈ نہیں لگانا آرہا یا آپکو پاسورڈ کو لگانے میں دشواری ہو رہی ہے تو گوگل سیٹنگز پر جائیں وہاں مینیج پاسورڈ کے نام سے ایک آپشن ہوگا وہاں پر آپ گوگل کی مدد سے ایک اچھا پاسورڈ لگا سکتے ہیں جو کہ آپ کو سجسٹڈ پاس ورڈ کی آپشن میں مل جائے گا آور گوگل کا یہ دیا گیا پاسورڈ یوٹیوب چینل کے تحفظ لیے کا باعث بنے گا۔ اس پاسورڈ کبھی کسی کو نہ بتائیں خاص توڑ پر کسی ایسے کو جس پر آپکو شک ہو
ہیکرز کی چالاکی سے ہوشیار،
ہیکرز مختلف طریقوں سے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے کی ترکیب لگاتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہیکرز آپکے ای-میل پر جعلی پیغام بھیجتے ہیں جو بظاہر تو یوٹیوب کی جانب سے بھیجا ہوا نظر آتا ہے لیکن دراصل میں اس کے پیچھے وہی ہوتے ہیں اور چینل ہیک ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب آپ اس لنک پر اپنے یوٹیوب چینل کا لاگ-ان ڈالتے ہیں تو ساری معلومات ہیکر کے پاس چلی جاتی ہیں جس کی بنا پر وہ آپکے یوٹیوب چینل تک رسائی حاصل کرلیتا ہے
دوطرفہ تصدیق؛
یوٹیوب چینل اگر کسی کا ہو تو چینل کے مالک کو چاہیے کہ سیٹنگز پر جا کر دوطرفہ تصدیق کو آن کردیں اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی کوئی آپ کا چینل ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کو اس آپشن کی وجہ سے ہیکر کو یوٹیوب چینل تک رسائی میں دشواری ہوگی
اس تحریر میں دیے گئے مختصر اقدامات جو کہ یوٹیوب چینل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان ہدایات پر عمل کرنے کے بعد ہیکر کے لیے یوٹیوب چینل ہیک کرنا ناممکن ہوگا۔