ہاتھ میں لاٹھی پکڑ کر عشق فرمائیں گے کیا
ہاتھ میں لاٹھی پکڑ کر عشق فرمائیں گے کیا
بابا جی کچھ اور دن بھی آپ جی پائیں گے کیا
ڈاکٹر کی فیس کا سن کر مریض محترم
آپریشن سے ہی پہلے کوچ فرمائیں گے کیا
ٹیوشنیں گھر میں پڑھاتے ہیں یہی کافی نہیں
مدرسے میں ماسٹر جی خاک پڑھائیں گے کیا
قیمتیں دالوں کی بھی بڑھ جائیں گی سوچا نہ تھا
لوگ دھکوں کے سوا اب اور کچھ کھائیں گے کیا
رسم و رہ گو افسروں سے اس قدر اچھی نہیں
ہم اگر مکھن لگائیں وہ نہ لگوائیں گے کیا