حاصل مطالعہ

وہ جنہیں مجھ سے محبت بھی ہے ہمدردی بھی ہے
میرے علمی شوق کو کہتے ہیں بیکار و فضول
پوچھتے ہیں وہ مجھے کیوں ان کتابوں سے ہے عشق
ہو نہ مالی منفعت کا جن کے پڑھنے سے حصول
جانتا ہوں میں بھی مالی فائدہ ان سے نہیں
پھر بھی کرتا ہوں دل و جاں سے کتابوں کو پسند
سرفرازی دے نہیں سکتی وہ دولت سے مگر
مجھ کو کر دیتی ہیں خود اپنی نگاہوں میں بلند