ہاں آئنے میں ناز کی تصویر دیکھ لو

ہاں آئنے میں ناز کی تصویر دیکھ لو
گیسو کے خم میں حسن کی زنجیر دیکھ لو
غصہ اگر ہے مجھ پہ تو وہ بھی ہے اک ادا
چین جبیں میں عشق کی تصویر دیکھ لو