حالات گلستاں پہ بہت ہم نے نظر کی

حالات گلستاں پہ بہت ہم نے نظر کی
اپنوں کے سوا بات کسی سے نہ کی ڈر کی
صیاد کو دیتا ہے پتا نغمۂ بلبل
گلچیں کو بلا لیتی ہے خوشبو گل تر کی