گو ہم بھی کچھ ایسے ان سے خورسند نہیں

گو ہم بھی کچھ ایسے ان سے خورسند نہیں
لیکن ان کے خلاف بھی کمر بند نہیں
روکے ہمیں ڈر خدا کا یہ کہنے سے
''ابنائے زماں قابل پیوند نہیں!''