گریبان اور چاک گریبان

’’عصمت چغتائی ! تم لکھنؤ سے میرے لیے چیزیں لانا مت بھولنا۔ ایک تو کرتے دوسرے مجاز ۔‘‘
عصمت لکھنؤ میں مجاز سے ملیں تو شاہد لطیف کی فرمائش دہرادی ۔
مجاز نے جواب دیا:
’’اچھا گریباں اور چاک گریباں دونوں کو منگوایا ہے ۔‘‘