گھوڑا ، گھاس اور مفت کا مشاعرہ

گھوڑا ، گھاس اور مفت کا مشاعرہ
احسان دانش سے کسی مشاعرہ کے ممتظ نے التجا کی کہ ہم ایک مشاعرہ کررہے ہیں ، اس میں شامل ہوکر ممنون فرمائیے ۔
احسان نے پوچھا۔
’’معاوضہ کتنا ملے گا ؟‘‘
منتظم نے نہایت انکساری سے جواب دیا ۔
’’آپ اس مشاعرہ میں معاوضہ کے بغیر شمولیت فرماکر کمترین کو شکر گزار فرمائیں ۔‘‘
احسان نے اس کی انکساری سے قطعاً متاثر نہ ہوتے ہوئے کاروباری انداز میں کہا۔
’’بندہ نواز!آپ کو ممنون فرمانے میں مجھے کوئی اعتراض نہ تھا اور میں کسی معاوضہ کے بغیر آپ کے مشاعرہ میں چلا جاتا بشرطیکہ میرے شعروں سے میرے بچوں کا پیٹ بھرسکتا ۔آپ خود ہی غور فرمائیے قبلہ کہ گھوڑا اگر گھاس سے محبت کرنے لگے تو کیا آپ کے شکریہ پر زندہ رہ سکے گا؟ ۔‘‘