غلافِ کعبہ کی تبدیلی: تاریخ میں پہلی دفعہ یکم محرم کو تبدیلی
تاریخ میں پہلی بار غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا گیا۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہر سال غلافِ کعبہ یومِ عرفہ یعنی 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا تھا۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اور سیکڑوں عازمین نے یہ روح پرور منظر دیکھا۔
The replacing of the Kiswah continues to take place https://t.co/spbi3UfLtR
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) July 29, 2022
کسوہ یعنی غلاف کعبہ
غلافِ کعبہ کو عربی میں کِسوۃ الکعبہ کہا جاتا ہے۔ کِسوہ 670 کلوگرام ریشم،120 کلوگرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کی تاروں سے تیار کیا جاتا ہے۔
اس غلاف کے چار الگ الگ چادریں اور ایک دروازے کا پردہ ہوتا ہے۔ ہر چادر کو الگ الگ لٹکایا جاتا ہے۔
📌| هذا بفضل من الله ..
— عناد العتيبي 🇸🇦 (@ENAD_Alotaibi) July 29, 2022
تعرف على تفاصيل أفخم صناعة سعودية
تعانق "أطهر بيت على وجه الأرض" 🕋 #السعودية #كسوة_الكعبة pic.twitter.com/BesIBHnTQh
کسوہ پر اخراجات
سونے اور چاندی سے تیار غلافِ کعبہ پر 20 ملین سعودی ریال لاگت آتی ہے۔ اس کے لیے میٹیریل مصر اور قریبی ممالک سے منگوایا جاتا ہے۔خالص چاندی سویٹزر لینڈ اور اٹلی سے منگوائی جاتی ہے۔
بارہویں صدی سے کسوہ مصر میں تیار کیا جاتا تھا پھر اسے مکہ لایا جاتا تھا۔ 1962 میں کسوہ کے لیے الگ کارخانہ "کسوۃ الکعبہ" میں تیار ہونے لگا۔
En images | @Saudinewsfr
— Saudi News FR 🇸🇦 (@SaudiNewsFR) July 30, 2022
Le remplacement de la Kiswa (étoffe de soie noire) de la Kaaba 🕋 cette nuit. pic.twitter.com/5umDzGaBBD