غزل کی اصلاح
مولانا حالی ؔ کے پاس ان کے ایک ملنے والے غزل لکھ کر لائے اور برائے اصلاح پیش کی۔ غزل میں کوئی بھی مصرعہ عیب سے خالی نہ تھا ۔ مولانا حالی نے تمام غزل پڑھنے کے بعد بے ساختہ فرمایا: ’’بھئی غزل خوب ہے، اس میں تو کہیں انگلی رکھنے کو بھی جگہ نہیں۔‘‘