گیسو بکھرے ہوئے گھٹائیں بے خود

گیسو بکھرے ہوئے گھٹائیں بے خود
آنچل لٹکا ہوا ہوائیں بے خود
پر کیف شباب سے ادائیں بے خود
گاتی ہوئی سانس سے فضائیں بے خود