گریباں چاک محفل سے نکل جاؤں تو کیا ہوگا مخدومؔ محی الدین 07 ستمبر 2020 شیئر کریں گریباں چاک محفل سے نکل جاؤں تو کیا ہوگا تری آنکھوں سے آنسو بن کے ڈھل جاؤں تو کیا ہوگا جنوں کی لغزشیں خود پردہ دار راز الفت ہیں جو کہتے ہو سنبھل جاؤ سنبھل جاؤں تو کیا ہوگا