گر حد دید سے گزر جائیں
گر حد دید سے گزر جائیں
آئینے آنکھ میں اتر جائیں
تیز رفتار خواہش پرواز
ساتھ کس طرح بال و پر جائیں
جو یہاں بام و در کی خاطر تھے
ان کے ہم راہ بام و در جائیں
سرحد درد آ گئی ٹھہرو
آگے اب صاحب نظر جائیں
سرفروشوں کی بزم سے اخترؔ
طالب عمر مختصر جائیں