غم کی راتوں کے خواب لایا ہوں

غم کی راتوں کے خواب لایا ہوں
ہدیۂ اضطراب لایا ہوں
شوخ لفظوں کے آبگینوں میں
آنسوؤں کی شراب لایا ہوں