گلی میں آواز دو اسد محمد خاں 07 ستمبر 2020 شیئر کریں گلی میں آواز دو کوئی ہے یہاں کوئی ہے تو اپنی نیکر سنبھالتا چھ برس کا بچہ حرام زادو گلی کے ہر اک مکاں سے نکلے مکاں سے نکلے گا اور کہے گا یہاں سبھی ہیں سبھی ہیں بس ایک میں نہیں ہوں