غفلت کی ہنسی سے آہ بھرنا اچھا

غفلت کی ہنسی سے آہ بھرنا اچھا
افعال مضر سے کچھ نہ کرنا اچھا
اکبرؔ نے سنا ہے اہل غیر سے یہی
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا