غفلت کے تخم بونے والے اٹھے

غفلت کے تخم بونے والے اٹھے
اوقات عزیز کھونے والے اٹھے
چمکا جو تیرا نور تو آنکھیں کھولیں
سورج نکلا تو سونے والے اٹھے