گڈمڈ

زن اور پسر اور پدر اور ہے ماں اور
مرغی کی زباں اور ہے مرغے کی اذاں اور
گھر رہتے تو دونوں ہیں اسی ایک مکاں میں
بیوی کا جہاں اور ہے شوہر کا جہاں اور