گڑبڑ گھٹالا
چڑ چڑ چڑیا اڑتی ہے
نیل گگن سے جڑتی ہے
حقہ گڑ گڑ کرتا ہے
دادا کا دم بھرتا ہے
مرغا ککڑوں کوں بولے
مرغی انڈوں پر ڈولے
بطخیں کہتیں کیں قیں قیں
ہم تو پانی پر تیریں
میں میں میں بکرے کی سن
گھوڑے میں ہیں اچھے گن
گائے سویرے چلائے
سارا چارا چر جائے
بندر اچھلیں ڈالی پر
آفت ٹوٹے مالی پر
بچے کھیلیں کھیل
سب دنیا سے رکھیں میل