گاندھی جی

سچی بات ہمیشہ کہنا
سچائی کے رستے چلنا


باپو نے سمجھایا ہے
باپو نے سمجھایا ہے


ایک خدا نے سب کو بنایا
اس کا سب کے سر پر سایا


باپو نے سمجھایا ہے
باپو نے سمجھایا ہے


بھارت ماں ہے ماتا سب کی
دھرتی ماں ان داتا سب کی


باپو نے سمجھایا ہے
باپو نے سمجھایا ہے


ہندو مسلم سکھ عیسائی
آپس میں ہیں بھائی بھائی


باپو نے سمجھایا ہے
باپو نے سمجھایا ہے