گائیں ڈکراتی ہوئی پگڈنڈیوں پر آ گئیں احمد ندیم قاسمی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں گائیں ڈکراتی ہوئی پگڈنڈیوں پر آ گئیں مرلیاں ہاتھوں میں لے کر مست چرواہے بڑھے بیریوں کے دھندلے سایوں میں کھڑا ہوں منتظر ایک لڑکی کو گزرنا ہے یہاں سے دن چڑھے